8 نومبر 2016 - 11:36
صومالیہ میں دہشتگردوں کی آپسی لڑائی میں 29 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی

صومالیہ کے وسطی حصے میں وہابی دہشت گرد گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے وسطی حصے میں وہابی دہشت گرد گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
صومالیہ کے حکام نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کردی ہے، ملک کےوسطی حصے میں واقع شہر گالکایو میں جھڑپوں کا یہ سلسلہ اتوار کے روز تعمیراتی منصوبوں پر پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد شروع ہوا۔ گالکایو شہر کے شمالی اور جنوبی حصوں کے ڈاکٹروں نے ہلاکتوں کی کم از کم تعداد 50 بتائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169